کوبیر (ضلع عادل آباد) ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کوبیر پولیس اسٹیشن میں کوبیر سب انسپکٹر ورمیش نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ کوبیر منڈل کے مواضعات میں غیر قانونی شراب کا کاروبار کرنے والوں کے مکانات اور دوکانات کی پولیس جوانوں کے ہمراہ تنقیح کی جارہی ہے۔ بعد ازاں آج پولیس پٹرولنگ کے دوران موضع سونلی گرام پنچایت کا دورہ کرنے پر جی راجنا نامی شخص کے مکان میں غیر قانونی شراب جن میں دیسی شراب دو کارٹون اورایک کارٹون انگریزی شراب برآمد ہونے پر فروخت کرنے والے شخص کو شراب کے ساتھ ضبط کر کے گرفتار کرلیا۔ کوبیر پولیس اسٹیشن لاکر ایک کیس درج کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ واضح رہے کوبیر منڈل کے اطراف و اکناف مواضعات کے گھروں اور دوکانوں میں غیر قانونی طور پر شراب برآمد ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔