غیر قانونی سودی کاروبار پر دو فینانسرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس خانگی فینانسروں کے خلاف ہنوز کاررائی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت چارمینار پولیس نے دو خانگی فینانسروں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد انور ساکن بھوانی نگر اور 25 سالہ محمد شکیل ساکن مغل پورہ گزشتہ تین سال سے چامینار کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں غیرقانونی طور پر سود کا کاروبار چلارہے تھے ۔ مذکورہ فینانسرس آج علاقے چارمینار سود کی رقم وصول کرنے کیلئے پہونچے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ گرفتار فینانسروں کے قبضے سے پولیس نے 6000 روپئے نقد رقم ، فینانس میں استعمال کئے جانے والی ڈائریز اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔