غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خانگی آٹو فینانسرس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد 12 اگسٹ (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے مطالبہ کیاکہ خانگی آٹو فینانسرس کو اگر وہ اصل آٹو آر سی اور پرمٹ کو غیر قانونی طور پر ان کے پاس رکھیں تو پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جائے۔ مسٹر محمد امان اللہ خان کنوینر نے کہاکہ خانگی فینانسرس اصل آر سی اور پرمٹ کو غیر قانونی طور پر ان کے پاس رکھتے ہوئے دو یا تین ماہانہ اقساط کی عدم ادائیگی پر آٹو کو ضبط کرکے فروخت کررہے ہیں۔دستاویزات فینانسرس اپنے پاس نہیں رکھ سکتے ۔ یہ سب کچھ غیر قانونی عمل ہے اس کے باوجود وہ دھڑلے سے ایسا کر رہے ہیں ۔ ایسے میں پولیس کو حرکت میں ٓنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کمشنر پولیس سے مطالبہ کیاکہ اس طرح کے فینانسرس کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔