حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر موجود دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے اپرپلی شاہ میرپیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ایس وی اویشناش کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے ۔ جو میڑچل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 10 جلیٹن اسٹک 13 ڈیٹونیٹرز 4 کمپریزر اور دو گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے اس شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ شاہ میر پیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق اویوناش سوپروائزر بتایا گیا ہے۔ جو ان دھماکو اشیاء کو تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال کیا کرتا تھا ۔
چھتری ناکہ میں نوجوان لڑکی کی خودکشی
حیدرباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شراونی جو کندیکل گیٹ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے 25 ستمبر کو اس کے مکان میں خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔