کریم نگر میں اجتماع سے راشد علی حسن کا خطاب
کریم نگر /29 مارچ (فیکس) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کا سلسلہ وار پروگرام مسجد قباء مکرم پورہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب راشد علی حسن نے کہا کہ اس وقت ایسے بہت سے طور طریقے اسلام کے عنوان سے مسلمانوں میں رائج ہو گئے ہیں، لیکن ان رسومات کا تعلق غیر مسلم سماج سے ہے اور یہ ایک بدترین بدعت ہے، جن کا اولین فرصت میں ختم کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے اصل رہنما قرآنی ہدایات ہیں، ایسے میں غفلت برتی جائے اور ان رسومات سے دامن نہ چھڑایا جائے تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ امت مسلمہ اپنے مقصد حیات کو فراموش کردے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسراف سے بچنے کے لئے شادی بیاہ میں کم سے کم بلکہ ایک کھانا اور ایک میٹھا پر اکتفا کرنا چاہئے، جس سے غرباء کا بھی مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اس موقع پر صدر تنظیم محمد عابد حسین، محمد مقبول حسین، ڈاکٹر سید یوسف حسین، محمد محسن علی، چاند پاشاہ، خواجہ سرور الدین، احمد بن عمر، انکشاف علی، محسن شاہ خان، محمد غیاث الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اشفاق وارثی کی نگرانی میں دستخطی مہم چلائی گئی۔