غیرمقیم افر اد کو ریٹائرمنٹ کے بعد یو اے ای میں رہنے کی اجازت

دوبئی ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا کہ ملک میں غیر مقیم افر اد کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی رہنے کی اجازت ہوگی ۔ آج شیخ محمد کی زیرقیادت منعقدہ کابینی اجلاس میں انہوں نے اس فیصلہ سے واقف کروایا ۔ یو اے ای نائب صدر نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے صنعتی شعبہ میں برقی فیس کو کم کردیا ہے اور ایک روزہ عدالتی نظام کو بھی منظوری دی ہے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ملک میں تمام خانگی اور سرکاری ہاسپٹلس کیلئے نئے وفاقی معیارات کو منظور کیا جائے ۔ ان ریٹائیر افر اد کو 5 سال کا ویزا دیا جائے گا ۔ بعض خاص شرائط کے تحت پانچ سال کی مدت کیلئے 55 سال کی عمر یا اس سے زائد کے افراد کو ویزا دیا جائے گا ۔ان غیر مقیم شہریوں کو دوبئی میں جائیدادوں پر کم از کم 2 ملین درہم سرمایہ کاری کرنی چاہئیے یا کم از کم ایک ملین کی بچت بتانی ہوگی یا پھر ان کی ماہانہ آمدنی 20,000 درہم سے کم نہیں ہونی چاہئیے ۔