غیرمعیاری پچ ، ناقص بیٹنگ، اسپنروں کا راج = ہندوستانی جیت متوقع

ناگپور ٹسٹ کا دوسرا دن
جنوبی افریقہ 11/2 سے 79/10
ہندوستان 173/10 ۔ جنوبی افریقہ 32/2
ناگپور ، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) غیرمعمولی 20 وکٹیں ڈرامائی دوسرے دن گرگئے جبکہ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 79 کے ریکارڈ کمتر فرسٹ اننگز اسکور پر ڈھیر کردیا اور پھر دورہ کنندگان کیلئے 310 کا بہت کٹھن ٹارگٹ مقرر کیا ، جس کے دفاع پر وہ اس تیسرے ٹسٹ میں کامیابی کے ذریعے سیریز جیت سکتے ہیں۔ جمتھا کے وی سی اے گراؤنڈ پر اسٹمپس کے وقت جنوبی افریقہ 14 اوورز میں 32/2 کے ساتھ پریشان تھا جس میں اوپنر ڈین ایلگار (10) اور کیپٹن ہاشم آملہ (3) کریز پر تھے جبکہ دیگر اوپنر استیان وان زیل (5) اور میچ میں دوسری بار نائٹ واچمن بننے والے عمران طاہر (8) آؤٹ ہوگئے۔ ایسی پچ پر جہاں گیند ’غیرمعمولی‘ گھوم رہی ہے،

ریکارڈ 20 وکٹیں دن بھر کے دوران گرگئے جبکہ گزشتہ روز ایک درجن وکٹس گرچکے تھے ، جس نے اس مقابلے کو یکطرفہ طور پر اسپنروں کے حق میں کردیا ہے۔ 2004ء میں ہند۔ آسٹریلیا ممبئی ٹسٹ کے دوران ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کے بعد سے یہ ہندوستان میں واحد یوم گرنے والی وکٹوں کی اعظم ترین تعداد ہے۔ ہندوستان نے 136 رنز کی قیمتی سبقت لینے کے بعد تیزی سے رنز بٹورنے پر توجہ مرکوز کی اور اس دھن میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 173 آل آؤٹ ہوگئے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مہمانوں کیلئے اب پورے تین یوم کا کھیل سامنے ہے کہ وہ اس ’غیرمعیاری‘ پچ پر اپنی وکٹیں بچا پائیں تو مزید 278 رنز بنائیں اور اس سیریز میں دلچسپی کو چوتھے ٹسٹ تک کیلئے برقرار رکھیںجو دہلی میں 3 ڈسمبر کو شروع ہونا ہے۔ موجودہ طور پر اس پچ کی حالت اور ابتدائی دو دن جو کچھ پیش آیا، اسے دیکھتے ہوئے یہ میچ یقینی طور پر کل تیسرے روز ہی ختم ہوجائے گا؛ عین ممکن ہے

قطعی نتیجہ ہندوستان کے حق میں رہے گا، جس کے ساتھ جنوبی افریقہ کا بیرون ملک ٹسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا قابل رشک 9 سالہ سلسلہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ وہ چار میچ کی سیریز میں میزبانوں کے مقابل 0-1 سے پیچھے ہیں۔ اوپنر شکھر دھون (39)، تین نمبر کے چتیشور پجارا (31) اور نمبر 6 پر روہت شرما (23) ہی انڈین سکنڈ اننگزمیں 20 سے زائد رنز بنا پائے جبکہ لیگ اسپنر عمران طاہر نے پانچ وکٹیں لئے اور پیس بولر مورنے مورکل کو تین وکٹس ملے۔ صبح میں ہی توقعات بہت زیادہ رہیں کہ ہندوستانی اسپنرز اس مشکل پچ پر تباہی کریں گے جبکہ پروٹیز نے میزبانوں کے پہلی اننگز میں 215 کے اوسط اسکور کے جواب میں اپنے کل کے اسکور 11/2 پر احیاء کیا۔ اندازوں کے عین مطابق روی چندرن اشوین (5/32)، رویندر جڈیجا (4/33) اور امیت مشرا (1/9) نے مل کر نروس پروٹیز بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کردیا اور انھیں اُن کے 12 ویں اقل ترین ٹسٹ اسکور تک محدود رکھا ، جو اوائل دہا 1990ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے اُن کا بدترین مظاہرہ ہے۔ دورہ کنندگان نے صبح پہلی اننگز کی بقیہ آٹھ وکٹیں دیڑھ گھنٹے کی بیٹنگ میں گنوا دیئے، جس کے دوران انھوں نے 24.1 اوورز کا سامنا کیا۔ 79 کے ٹیم اسکور میں سب سے زیادہ 35 رنز سات نمبر پر جے پی ڈومینی نے بنائے۔ علاوہ ازیں صرف فاف ڈوپلیسی (10) اور اسپنر سائمن ہارمر (13) دو ہندسی اسکور تک پہنچے۔