غیرمجاز ریتی کی فروخت کو روکنے کی ہدایت

محبوب نگر ۔ 29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیرمجاز ریتی کی فروخت کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات لینے کی ہدایت ضلع کلکٹر نے اپنے کیمپ آفس میں منعقدہ محکمہ مال ‘ مائننگ ‘ ٹرانسپورٹ اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی ۔جبکہ پوسٹ کی کارکردگی میں بہتری لانے پر زور دیا اور کہا کہ چیک پوسٹوں پر ضروری اسٹاف کا تقرر کیا جائے ۔ اڈاکل چیک پوسٹ کے علاوہ شاد نگر سرکل میں بھی چیک پوسٹ قائم کیا جائے ۔ مستقر محبوب نگر کے بنڈہ میڈی پلی کے قریب ریتی کی سرکاری فروخت کا مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ تعمیراتی کاموں کیلئے ریتی کی ضرورت پڑنے پر ڈی ڈی داخل کر کے وہاں سے ریتی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس ضمن میں ریتی کی فروخت کے ذمہ داران کشن نائیک 9676992842 یا رام پرساد 8008558554پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ملاریڈی ‘ آر ٹی او کشٹیا ‘ مائننگ آفیسر سریندر و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔