غیرمجاز ریتی منتقل کئے جانے والے ٹریکٹر ضبط

گمبھی راؤ پیٹ ۔ /29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  تحصیلدار گمبھی راؤ پیٹ محترمہ سریتا نے گمبھی راؤ پیٹ کے دو ٹریکٹر اور موضع کولامدی کا ایک ٹریکٹر جن میں ریتی منتقل کی جارہی تھی پکڑ کر تحصیل آفس منتقل کردیا ۔ تحصیلدار نے بتلایا کہ ٹریکٹر جن پر سرکاری کاموں کی تعمیر کے لئے ریتی کی منتقلی تحریر کے فلیگس لگے ہوئے تھے ضبط کرلئے گئے تحصیلدار نے بتلایا آیا یہ ٹریکٹر غیر قانونی طور پر ریتی منتقل کررہے تھے یا قانونی طور پر تحقیقات جاری ہیں ۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر ریتی منتقل کرنے والے ٹریکٹر مالکان کو انتباہ دیا کہ وہ اس حرکت سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔