حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر گٹکھا کی تیاری اور اس کے فروخت میں ملوث دو تاجرین کو کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 14 لاکھ مالیتی گٹکھا برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 48 ایم ویمل کشور جین اور ایم پروین جین جو مونڈھا مارکٹ سکندرآباد میں پان مسالہ کا کاروبار کرتے ہیں، آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے مختلف قسم کے ممنوعہ گٹکھے کے کاروبار میں ملوث ہیں اور وہ بڑے پیمانے پر گٹکھا کی مارکٹنگ بھی کیا کرتے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے مذکورہ تاجرین کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی ممنوعہ گٹکھا برآمد کرلیا۔ بعدازاں پولیس نے انہیں مارکٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔