غیرقانونی پتھر کی کھدوائی کرنے والے دو افراد گرفتار

مٹ پلی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم منڈل کے ایس آئی رامو نائیک نے بتایا کہ موضع ایرپور تانڈہ میں غیرقانونی طور پر پتھروں کی کھدوائی کرنے والے دو افراد روپانی نرسمہا، گرم جلینا چند دنوں سے موضع گودور میں قیام پذیر تھے اور کمپریشر (پتھر پھوڑنے والی مشن) کے ذریعہ روزگار حاصل کررہے تھے۔ انہیں غیرقانونی طور پر ایراپور تانڈہ میں پتھروں کی کھدوائی کرنے کی اطلاع پاکر مقامی پولیس عملہ حرکت میں آیا اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان کے پاس سے کمپریشن مشین کے علاوہ چار عدد جلیٹن اسٹکس چار عدد ڈیٹونیٹرس ضبط کئے گئے۔ اس کارروائی میں اے ایس آئی رویندر نے بھی تعاون پیش کیا۔