غیرقانونی نشیلی اشیاء فروخت پر تین افراد کے خلاف کارروائی

انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کا نفاذ ، پولیس کمشنر ، سائبرآباد سجنار کا بیان
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے نشیلی اشیاء کی غیر قانونی منتقلی اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت گیر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے آج احکامات جاری کرتے ہوئے تین افراد کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 31 سالہ دوملا سرینواس 28 سالہ فہیم اور 23 سالہ ایس ناگااپا ساکنان ضلع سنگاریڈی کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ سال 2014 میں سرینواس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔ اور سال 2018 مارچ میں منشیات اور گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا آج ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے ۔