جدہ ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر سیکوریٹی حکام نے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر حج کی روانگی کیلئے آنے والے 4100 عازمین کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میجر جنرل عیاد ال ہربی کمانڈر پاسپورٹ فورس برائے حج نے کہا کہ ان 4100 غیرقانونی عازمین حج کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ منگل تک سعودی عرب کو 525558 غیرقانونی عازمین حج مکہ پہنچے ہیں۔ انہیں سعودی عرب سے نکال دیا جائے گا اور 10 سال تک داخلہ پر پابندی ہوگی۔