غم زدہ بیوہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی موت کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ایک سرکاری ملازم خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ جینتی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جینتی آنند نگر خیریت آباد علاقہ کے ساکن ورما کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے سرکاری ملازم بتائی گئی ہے ۔ جو شوہر کی موت کے بعد سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل شام نامعلوم زہریلی دوکا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔