غلام نبی آزاد نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

کتھوا 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد اپنی آبائی ریاست سے لوک سبھا کیلئے اپنی آبائی ریاست سے پہلا انتخابی مقابلہ کرتے ہوئے آج حلقہ اودھم پور ۔ دوڈا سے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مودی لہر سے متعلق بی جے پی کے پروپگنڈہ کو عوام مسترد کردیں گے۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی سیف الدین سوز کے ساتھ 65 سالہ غلام نبی آزاد جلوس کی شکل میں الیکشن آفس پہونچے۔ غلام نبی آزاد نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’کانگریس 129 سال طویل جماعت ہے جس کی جڑیں مضبوط ہیں جو (مودی) کا پروپگنڈہ کررہے ہیں اُنھیں شکست ہوگی کیونکہ صرف مضبوط اور پائیدار جماعت کو ہی فتح حاصل ہوگی۔ مودی کی کوئی لہر نہیں ہے یہ محض ایک پروپگنڈہ ہے‘‘۔ عمر عبداللہ نے آزاد کے نظریات سے اتفاق کیا اور کہاکہ ’’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آزاد اور کانگریس سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُنھیں (آزاد کو) کامیاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔