غلام نبی آزاد کے خلاف بی جے پی کی تحریک مراعات شکنی

نئی دہلی ۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج ایک تحریک مراعات شکنی قائداپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم اٹلی کے بارے میں تبصرہ کی بنیاد پر بی جے پی کے بھوپیندر یادو نے تحریک پیش کی اور الزام عائد کیا کہ وزرائے اعظم ہندوستان اور اٹلی کے درمیان ہندوستانی میرینس کے سلسلہ میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔ ہیلی کاپٹر سودے کے بارے میںعدالت کے فیصلہ کا اعلان ہوچکا ہے اور این ڈی اے حکومت اب اطالوی میرینس کو وطن واپسی کی اجازت دے رہی ہے ‘ چنانچہ معاہدہ ہوچکا ہے ۔ غلام نبی آزاد نے مودی حکومت پر یہ الزام عائد کیا تھا ۔ بی جے پی نے آزاد کے بیان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعظم ہند و اٹلی کے درمیان صدر کانگریس سونیا گاندھی کو پریشان کرنے کے سلسلہ میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔قبل ازیں سبرامنیم سوامی نے راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد کے تبصرہ پر تحریک مراعات شکنی پیش کرنے کی نوٹس دی تھی ۔