غزہ سٹی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سٹی کے فرانسیسی ثقافتی مرکز نے آج تقریباً 200 بنیاد پرست اسلام پسندوں نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہ شارلی ہیبڈو اہانت آمیز کارٹونس کی اشاعت پر ارکان عملہ کی زندگیوں کو خطرہ کی دھمکیوں پر مبنی نعرے لگا رہے تھے اور جہادیوں کے اختیار کردہ سیاہ پرچم لہرا رہے تھے۔ بعض احتجاجیوں نے اخوان المسلمین کے شریف اور کواچی کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں جن کے حملہ کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی ہے۔ فلسطینی پولیس نے کئی احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔