غزہ کیلئے یوروپی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے ضبط کرلیا 

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی بحریہ نے غزہ پٹی کو سمندری ناکہ بندی توڑ نے کی کوشش کرنے والے یوروپی امداد کارکنان کی ایک کشتی ضبط کرلی ہے ۔اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان امدادی کارکنان کی سرگرمی غیر معمولی واقعہ کے بغیر ہی ختم ہوگئی ہے اور اس کشتی کو اسرائیلی بندرگاہ اشدود منتقل کیا گیاہے ۔العودہ نامی اس کشتی سے وابستہ امدادی گروپ نے کہا کہ اس پر ۲۲؍ افراد سوار تھے اور اس کشتی میں ادویہ او رطبی سامان موجود تھے ۔ فریڈم فلوٹیلا اتحاد کے ایک بیان کے مطابق اسی گروپ کی ایک دوسری کشتی کی آئندہ چند روز میں اسی علاقہ میں آمد متوقع ہے ۔

]ا س کشتی کا نام آزاد ی ہے ۔واضح رہے کہ اسکنڈ ینیویا کے ممالک سے مئی کے وسط میں ۴ ؍ کشتیاں غزہ میں محصور فلسطینیو ں کے لئے امدادی سامان لے کر روانہ ہوئی تھیں۔انہوں نے غزہ تک پہنچنے کے لئے مختلف بندرگاہوں پر توقف کیا ہے۔العودہ کے پکڑ ے جا نے کے بعد فلوٹیلا اتحاد نے ایک بیان جاری کیاہے اور اس میں کہا کہ اسرائیل بحریہ ہمیں انتباہ جاری کررہی ہے او روہ یہ دعوی کررہی ہے کہ ہم بین الاقومی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔اس نے امدادی کشتیوں کو روکنے کیلئے کسی بھی ضروری اقدام کی دھمکی دی ہے ۔