یروشلم ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ پٹی پر فضائی حملے جنوبی اسرائیل پر تازہ ترین راکٹ حملوں کے ردعمل کے طور پر کئے ہیں ۔ اطلاع کے بموجب آج کے فضائی حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ قبل ازیں غزہ پٹی سے گذشتہ دو ہفتہ کے دوران جنوبی اسرائیل پر تیسرا راکٹ حملہ کیا گیا تھا ۔ جہادی سلفی گروپ دولت اسلامیہ کا حامی ہے اور اُس نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ یہ گروپ غزہ کے برسراقتدار حماس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بدنام ہوچکا ہے ۔ اسرائیل غزہ پٹی کے حماس حکمرانوں کو کسی بھی حملے کیلئے ذمہ دار قرار دیتا ہے کیونکہ غزہ پٹی ان کے زیر کنٹرول ہے ۔ اسرائیل نے اعلان کیا کہ غزہ میں داخلے کا اسرائیلی سرحدی چوراہا تازہ ترین واقعہ کے بعد بند کردیا گیا ہے ۔ راکٹ حملے زیادہ تر گذشتہ موسم گرما کی حماس اور اسرائیل کی جنگ کے بعد کم ہوگئے تھے ۔