غزہ سٹی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کے حماس زیرانتظام صیانتی خدمات میں ایک بنیاد پرست سلفی شیخ کو جس پر دولت اسلامیہ کا رکن ہونے کا الزام ہے، آج گرفتار کرلیا۔ بریج پناہ گزین کیمپ سے عدنان قادر حیات کو تفتیش کیلئے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے جو سلفیوں سے قربت رکھتے ہیں، کہا کہ حیات کو کل گرفتار کیا گیا تھا۔ حماس حکومت اس علاقہ میں سلفی شہری کے مجاہدین کے ساتھ جنگ کرچکی ہے اور ساحلی علاقہ میں سلفی گروپ پر کاری ضرب لگا چکی ہے۔ ایک علحدہ بیان میں سلفیوں سے قربت رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ اسلام پسندوں کی تحریک اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ دھاوے جاری رکھے گی۔ دو کمسن ارکان کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج کارروائی کی جائے گی۔ سلفی گروپ نے انتباہ دیا کہ ایسی کارروائیوں کے نتیجہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا جس کی خواہش کسی کو بھی نہیں ہے۔