غزہ سٹی۔23مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ میں حماس کے وزیراعظم اسمعیل ھنیہ نے آج اسرائیل کو انتباہ دیا کہ اگر اس نے غزہ پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔فلسطینی علاقہ پر دوبارہ قبضہ کرنے اسرائیل وزیر خارجہ کی اپیل کے بعدحماس کے لیڈر نے کہا کہ اگر اسرائیل ناعاقبت اندیشانہ کارروائی کرتا ہے تو اس پر راکٹ حملے کئے جائیں گے ۔ ہم اپنے دشمن اور وزیرخارجہ اسرائیل سے واضح طور پر کہتے ہیں کہ وہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو اس کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔