غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین فلسطینی شہید ، انتقام کا عہد

غزہ سٹی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقہ غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ غزہ کی حکمراں پارٹی حماس نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا انتقام لینے کا عہد کیا جبکہ تین فلسطینی ان حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل کا کہنا ہیکہ توپ خانہ سے فائرنگ سرحد پر فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ کے ردعمل کے طور پر کی گئی جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔