اٹاوا۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہارپر نے اسرائیل کے مہلک حملوں میں غزہ پٹی میں انسانی جانوں کے زبردست نقصان کا حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کل ایک ہی دن میں غزہ پر حملے کے دوران کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسرائیل نے دنیا کے گنجان آباد ترین شہری علاقہ میں حملے کئے تھے۔ اسٹیفن ہارپر نے ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ واضح طورپر کوئی بھی انسانی جانوں کے زیاں اور مصائب کے مناظر دیکھ نہیں سکتا لیکن تنظیم حماس اپنے ہی عوام کے جانوں کی قربانی اور ان کے مصائب کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔
عمان میں سڑک حادثہ
ایک ہندوستانی ہلاک
مسقط ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی تارکین وطن کا آج عمان کے دوسرے سب سے بڑے شہر عبرا کے قریب سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد علی جو کیرالا سے تعلق رکھتے ہیں وادی بن خالد مقبول تفریحی مقام کا اپنے تین دوستوں کے ساتھ دورہ کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔