غزہ میں ایک فلسطینی کی موت

دمشق 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کو کہا کہ جنوبی غزہ پٹی میں مظاہرے کے دوران اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس میں فلسطین کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے بتایا کہ غزہ پٹی کے جنوبی سرے اور مصر کی سرحد سے ملحق شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے 15 سالہ مومن البراہیم ابوکو گولی مار دی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔