غزہ میںمزید 24گھنٹے کی جنگ بندی

غزہ سٹی۔27جولائی( سیاست ڈاٹ کام)حماس نے انسانی بنیادوں پر مزید 24گھنٹے کی توسیع سے اتفاق کیا ہے ۔ ترجمان سمیع ابوزہری نے کہاکہ 2بجے دن سے جنگ بندی شروع ہوگئی اوریہ 24گھنٹے جاری رہے گی ۔حماس اور اسرائیل کے درمیان عیدالفطر سے قبل جنگ بندی کے باوجود فائرنگ کے تبادلے ہورہے ہیں ۔ غزہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 1060 ہوگئی ہے جبکہ 46 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیںجس میں ایک ہندوستانی نژاد سپاہی بھی شامل ہے ۔ جنگ بندی کیلئے ابتدائی طور پر تیار نہ رہنے والے حماس نے بعد ازاں جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو ظہوری نے کہا کہ عیدالفطر کی تیاریوں کے درمیان اور اقوام متحدہ کے باعث 24 گھنٹوں کی جنگ بندی کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے بھی رات دیر گئے 24 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کئے جارہے ہیں کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔