غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے

غزہ سٹی ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے کئے۔ چند گھنٹے قبل جنوبی اسرائیل پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کا نشانہ 4 دہشت گرد انفراسٹرکچر تھے جو جنوبی غزہ پٹی میں واقع ہیں۔ فضائی حملوں کے ردعمل کے طور پر غزہ پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹوں کی بوچھا کردی گئی۔ کسی فلسطینی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ان حملوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔