یروشلم ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرائیلی آرمی آفیسر کل رات غزہ سرحد کے پاس اپنی ہی فورس کے ہاتھوں حادثاتی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ ملٹری کے ترجمان نے آج کہا کہ یہ آفیسر شمالی غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑھ کے قریب معمول کے آپریشن میں مصروف تھا ۔ آرمی نے تصدیق کی کہ آئی ڈی ایف کا آفیسر سکیورٹی باڑھ کے قریب معمول کی سرگرمی کے دوران کوئی ہتھیار چل جانے سے مارا گیا۔ اس واقعہ کا سبب بننے والے حالات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔