یروشلم ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر خارجہ اویگڈور لائبرمین نے جاری غزہ جنگ بندی پر شبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ طویل عرصہ تک اسے برقرار نہیں رکھا جاسکتا ۔ اس کے علاوہ غزہ کے دہشت گردوں کو فوری طور پر غیرمسلح کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی ثالثی کے ذریعہ طویل مدتی جنگ بندی کا امکان بہت کم ہے ۔