رباط۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ سے مراقش کے بادشاہ محمد ششم نے ملاقات کی ہے اور خطہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔ مراکش کے شاہ ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔دونوں فرمانرواوں نے اس ملاقات کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس کے خطے پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے غزہ کی جنگ کے تناظر میں اسلامی دنیا، عالم عرب اور عالمی سطح پر سامنے آنے والی پیش رفت پر غور کیا، خصوصا اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر جاری جبر وتشدد پر تبادلہ خیال کیا۔