ورنگل /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) محمد اسلم صدر سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے بموجب سوسائٹی کی جانب سے عنقریب مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی کی جانب سے ہر جوڑ کو 30 ہزار مالیاتی ضروریات زندگی پر مشتمل سامان دیا جاتا ہے ۔ علاوہ دولہا اور دلہن کے دونوں جانب کے 50 افراد کیلئے سوسائٹی کی جانب سے طعام کا انتظام بھی کیا جاتا ہے ۔ صدر سعدیہ ویلفیر سوسائٹی محمد اسلم نے مزید بتایا کہ تاحال سوسائٹی کی جانب سے 25 سے زائد غریب مسلم لڑکیوں کی شادیاں انجام دی گئی ہیں ۔ علاوہ اس کے مستحق غریب مسلم خاندانوں کی لڑکیوں کی شادیوں میں تقریباً 35 شادیوں میں سوسائٹی کی جانب سے جزوی تعاون کیا گیا ۔ اجتماعی شادیوں کیلئے سوسائٹی کی جانب سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواستیں سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ( جانی میاں سوڑا گیس ) منڈی بازار دفتر پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے صدر محمد اسلم 9849339006 سکریٹری محمد احمد علی 9704766117 کے علاوہ محمد صدیق المعروف بابا سیٹھ چار باولی ، محمد میراں ( سعدیہ پان شاپ ) منڈی بازار سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔