شاہ آباد۔30ڈسمبر ( ذریعہ ای میل) محمد ادریس تسکین صابری کی اطلاع کے مطابق بروز پیر 28ڈسمبر کو شاہ آباد میں ایک غریب لڑکی کی شادی کے لئے آل انڈیا اماس کونسل شاہ آباد کی جانب سے دس ہزار روپئے کی امداد دی گئی ہے اور یہ امدادیرقم لڑکی کیوالدہ محترمہ ممتاز بیگم زوجہ شیخ احمد صاحب مرحوم ملت نگر شاہ آباد میں ان کے مکان پہنچ کر آل انڈیا اماس کونسل شاہ آباد کے صدر مولانا محمد قمر الدین رشادی اور جنرلسکریٹری حافظ محمد مظہر علی اور پی آر او حافظ محمد ناصر اور ممبر حافظ محمد مقصود پٹیل ۔ یہ سب ملکر محترمہ ممتاز بیگم زوجہ شیخ احمد مرحوم کی بیٹی کی شادی کیلئے دس ہزار روپئے کی امداد دیئے ہیں ۔