غریب طلبہ کے خاندان میں افطار پیاکیج کی تقسیم

نارائن پیٹ یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ریاست تلنگانہ و آندھرا کے 23 اضلاع میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپئے کے صرفہ سے 4 ہزار بیواؤں اور 12 ہزار غریب طلباء کے خاندانوں میں افطار فوڈ پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جناب احمد خان ضلع سپروائزر حیدرآباد زکوۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ محبوب نگر نے نارائن پیٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ نارائن پیٹ میں مریکل سرکل کے تحت آنے والے اسکول اور کم عمر کی بیواؤں میں ایک ہزار افطار فوڈ پیاک تقسیم کئے گئے ۔ جس میں افطار کا سامان رکھا گیا ۔ مریکل میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر خواجہ عمادالدین اور کے ایچ مصطفی نمائندہ ٹرسٹ حیدرآباد نے شرکت کی اور غریب بیواؤںاور طلباء میں فوڈ پیاک برائے افطار کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ یتیم بچوں میں حیدرآباد زکوۃ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 300 غریب بچوں میں جن کا تعلق 20 اسکولوں سے ہے میں عید کے کپڑوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی اور اس کے ساتھ سلوائی کیلئے 200 روپئے نقد بھی دئے گئے ۔ افطار فوڈ پیاک میں آٹا ، دال ، املی ، شکر ، کھجور اور چائے کی پتی ، مرچ پاوڈر ، ہلدی پاؤڈر رکھا گیا تھا ۔ بیواؤں کیلئے دئے جانے والے فوڈ پیاک میں افطار کے کھانے کی چیزوں کے علاوہ دو عدد ساڑیاں ، ایک جوڑ شرٹ شلوار ، لڑکے کیلئے ایک جوڑ کپڑے اور ایک لڑکی کیلئے ایک جوڑ کپڑے رکھے گئے ہیں ۔ جناب احمد خان سپروائزر اور محمد امتیاز ، محمد احمد نمائندہ زکوۃ ٹرسٹ اس افطار فوڈ پیاک کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا ۔