میدک انجینئیرنگ کالج میں ایک پروگرام سے چیرمین خورشید احمد کاخطاب
سدی پیٹ /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک انجینئیرنگ کالج آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس کنڈاپاک منڈل ڈیویژن سدی پیٹ احاطہ کالج میں ’’ 2 کے 15 کرنیوال‘‘ پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں ایس کے ایجوکیشنل جے این ٹی یو آر اینڈ بی سابقہ ڈائرکٹر مرلی کرشنا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیرپرسن کالج ہذا مسٹر سید خورشید احمد نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کالج ہذا سے فارغ تحصیل طلبہ و طالبات ہندوستان میں ہی نہیں بیرون ممالک خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کالج ان طلباء پر فخر کرتا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ محنت ، دلچسپی جستجو عزم مصمم سے تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں ملک اور والدین و کالج کا نام روشن کریں ۔ مسٹر سید خورشید احمد نے کہا کہ غریب دیہی طلبہ کو انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے شہروں کو جانا وہاں کے اخراجات برداشت کرنا ان کیلئے کئی مشکلات کا سامنا کر پڑتا ہے ۔ اس کے پیش نظر ہم نے دیہی علاقہ میں کالج کا قیام عمل میں لایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہونہار طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہمارا نصب الدین ہے ۔ ان کے مستقبل سنوارنا ہمارا مقصد ہے ۔ کالج ہذا میں طلبہ و طالبات کیلئے تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ۔ جاب میلہ لگایا جاتا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے نمائندے طلبہ کو منتخب کرلیتے ہیں ۔ طلباء و طالبات کیلئے بسوں کا نظم ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی و سابق ڈائرکٹر مرلی کرشنا نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سید خورشید احمد قابل مبارک باد ہیں ۔ انہوں نے دیہی غریب میناریٹیز طلبہ کیلئے کالج کو قائم کرتے ہوئے جو اقدام کیا ہے قابل ستائش ہے ۔ جلسہ کے اختتام سے قبل طلباء میں انعامات اور ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ وائس چیرپرسن سید ارشاد احمد نے کالج کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر رشید ، سرینواس ، آئی سی جنرل منیجر کے جے سیواروپ ، کالج کا اسٹاف فیکلٹیز ، اعجاز ، ہیم چندرا موجود تھے ۔ پرنسپل نے اظہار تشکر پیش کیا ۔