کریم نگر 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت کے خلاف جدوجہد کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ تلگودیشم ضلع صدر سی ایچ وجئے رمنا راؤ نے طلباء برادری سے اپیل کی۔ اسٹوڈنٹ قائد ایس اکشے کی زیرقیادت 100 طلباء نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے تلگودیشم کے کھنڈوے ڈال کر پارٹی میں اُن کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ تحریک کے دوران احتجاجی پروگراموں میں طلباء کو شامل کرتے ہوئے ان کا استحصال کیا اور آج انھیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ تعلیمی شعبہ کو نقصان پہنچائے جانے والا طرز عمل اپنایا جارہا ہے۔ خانگی شعبہ تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غریب اور معاشی طور پر کمزور ہونہار طلباء کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ فیس ری ایمبرسمنٹ کے سہارے تعلیم پارہے طلباء و طالبات تعلیم سے دور ہونے کا اندیشہ پیدا ہوچکا ہے۔ مختلف شرائط اور ضابطے نافذ کئے جارہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم کا سلسلہ ادھورا رہنے کا خدشہ ہے۔ ایک سازش کے تحت ہی حکومت گمراہ کن کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا نعرہ دے کر دوسری طرف مجرمانہ سازش رچ رہی ہے۔ حکومت کے اس طرز عمل سے غریب بچوں کو تعلیم سے دور کیا جارہا ہے۔ تلگودیشم مقامی صدر کلیاڈپو آگیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر کے اس بے ڈھنگے اقتدار میں شعبہ تعلیم ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ راشن کارڈ وظیفہ میں کٹوتی ہورہی ہے۔ نئے قاعدے سرٹیفکٹ کے ادخال کی شرائط پر عوام، مستحق عمر رسیدہ بیوائیں سڑکوں پر آرہے ہیں۔ جنرل سکریٹری آر سرینواس، راجیشم، رمنا، رام کرشنا ریڈی، کے شوا رام کرشنا، مروتی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔