کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریبوں کی ترقی کانگریس پارٹی میرا اپنا منصوبہ ہے اس لئے حدالمقدور کوشش کررہا ہوں کہکر کانگریس پارٹی کریم نگر اسمبلی حلقہ رکن چیلمیڈہ لکشمی نرسمہاراؤ نے کہا وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ولیم پہاڑ ایلا یوتارم سنگنور مواضعات میں جاکر مقامی افراد ووٹرس سے ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی کاموں کیلئے اپنا سارا وقت لگاتے رہے ہیں ۔ عوامی مسائل کی یکسوئی دلچسپی رکھی ۔ نگنور میں ریڈی یوتھ اسوسی ایشن صدر راگھویندر ریڈی سکریٹری دامودھر ریڈی ، دھوبی سنگم صدر شیوا کرشنا وغیرہ نے پارٹی میں شریک کرتے ہوئے انہیں کانگریس کا کھنڈواڈال کر ان کا خیرمقدم کیا۔ چیلمنڈہ نے اپنے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کٹ کرتے ہوئے حامیوں میں تقسیم کیان کے ساتھ سرپنچ مہیندر نائب سرپنچ بالا کرشنار یڈی ، سنگل ڈنڈو چیرمین زبیر احمد ، اے ایم سی نائب صدر جمیل احمد کانگریس منڈل صدر گنڈم سری راملو دیگر قائدین سریندر ملاریڈی ، جگاریڈی وغیرہ شریک تھے ۔ اس موقع پر جیلمنڈی کی تائید کرنے کا دلت سنگھوں کے جے اے سی کے قائدین نے اعلان کیا ۔ ریاستی چیرمین انجی بابو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیلمنڈ لکشمی نرسمہاراو نے مفت طبی کیمپ لگاتے ہوئے غریب لوگوں کیلئے علاج کا انتظام کیا ۔