نظام آباد میں ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی کا خطاب
نظام آباد:3 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اس بات کو واضح کیا کہ مستحق تمام افراد کو وظائف منظور کئے جائیں گے۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نظام آباد میں دوپہر کے کھانے باریک چاول کی اسکیم کا افتتاح کیا۔ تلنگانہ کی واحد حکومت بڑے پیمانے پر سماجی وظائف فراہم کرتے ہوئے تمام طبقات کی امداد کررہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجوں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مستحق درخواست گذاروں کو وظائف فراہم کرنے کا اظہار کیا۔ جن افراد کو وظائف نہیں منظور کئے گئے سروے کے بعد تمام افراد کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت مادر رحم میں اطفال کی اموات کے روک تھام کیلئے حاملہ خواتین کو ایک وقت کا کھانا فراہم کرنے کے علاوہ زچائوں کو بھی کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور یہ اسکیم ریاست کے تمام آنگن واڑی مراکز میں عمل کیا جارہا ہے۔ غریب عوام کی امداد کیلئے مختلف اسکیمات کو متعارف کرتے ہوئے یکم ؍ جنوری سے حاملہ خواتین زچائوں اور اطفال کو ہر روز کھانے کے ساتھ انڈہ بھی فراہم کیا جارہا ہے تاکہ بہتر خوراک حاصل ہوسکے۔ ضلع میں 2811 آنگن واڑی مراکزمیں اس اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے۔ حکومت فی شخص 6 کلو چاول فراہم کرنے کے علاوہ ضلع میں 2,13000 افراد کو وظائف کی تقسیم عمل میں لارہی ہے سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں زیر تعلیم طلباء کو بہتر خوراک فراہم کرنے کیلئے باریک چاول فراہم کررہی ہے۔ کے جی سے پی جی مفت تعلیم، فوڈ سیکوریٹی اسکیم کے تحت ہر ماہ ضلع میں 10,500 میٹرک ٹن اور ہاسٹلوں میں 1400 میٹرک ٹن چاول فراہم کررہی ہے۔ اس اسکیم کو روبہ عمل میں لانے میں ریاستی حکومت کو 2 ہزار کروڑ روپئے کا زائد بوجھ عائد ہورہا ہے۔ غریبوں کو پیٹ بھر کھانا فراہم کرنے کیلئے کتنے بھی پیسے خر چ ہوں اس کیلئے حکومت پیچھے نہیں آئے گی۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع میں ایک وقت کا کھانا اسکیم کے تحت 50 ہزار حاملہ خواتین،1لاکھ 35 ہزار طلباء و اطفال کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے تاکہ خوراک کی کمی نہ ہوں۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، آئی سی ڈی ایس کے پی ڈی راملوو دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اسکیم کے افتتاح کے بعد ضلع کلکٹر اور مئیر کے ہمراہ طعام بھی کیا۔