نظام آباد:6؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)12؍ جنوری سے غریب عوام کو فی کس 6 کیلو چاول کی سربراہی کی اسکیم کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے لہذا اس پروگرام کو بخوبی طورپر کامیاب بنائیںتو بہتر ہوگا۔ کمشنر سیول سپلائیز مسٹر پارتھا سارتھی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹر رونالڈ روس کو ہدایت دی۔ مسٹر پارتھا سارتھی کل شام حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے غریب خاندانوں کو فی کس 6 کیلو چاول راشن شاپ پر سربراہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لہذا اس سلسلہ میں عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام دیہاتوں میں مستحق افراد کی تفصیلات کا انکشاف کریں اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم ہاسٹل طلباء کو باریک چاول کے سربراہی میں کوئی تکالیفات پیش آنے نہ دیا جائے اس کیلئے قبل ازیں اقدامات کریں۔ ماہ فروری کے متعلق اسٹاک فراہم کریں اور آئندہ سال تک درکار چاول کی وصولی کے علاوہ حکومت کی جانب سے باریک چاول زائد قیمت پر خریدتے ہوئے مدارس میں سربراہ کررہی ہے۔ لہذا طلباء کی تعداد کے مطابق چاول کی منظوری عمل میں لائیں۔ چاول کی منظوری میں دھاندلیوں کا موقع فراہم نہ کرے ۔ سوشل ویلفیر آفیسر، ہیڈ ماسٹر کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کریں۔ آنگن واڑی مراکز پر باریک چاول فراہم کرنے کیلئے نمائندگیاں وصول ہورہے ہیں اس سلسلہ میں چیف منسٹر سے نمائندگی کی جائے گی خواتین اور اطفال محکمہ کے ذریعہ اسے انجام دینے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کمشنر سیول سپلائیز کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ضلع میں فوڈ سیکوریٹی کیلئے 7.25 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہے ان تمام کی تحقیق کے بعد 5.20 لاکھ افراد کو مستحق قرار دیا گیا ہے۔ بعدازاں ضلع کلکٹر نے ضلع کے تحصیلدار،میونسپل عہدیدار وں سے ایک اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری دفاتر ، اراضیات کی تفصیلات ضلع انتظامیہ کو فراہم کریں۔ ریاستی حکومت ڈیویژن سطح، ضلع سطح، منڈل سطح پر تمام سرکاری دفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے آنے کیلئے غور کررہی ہے اور اس کیلئے رپورٹ حاصل کررہی ہے لہذا ان آفیسوں کی تعمیر کیلئے سرکاری زمینات کا ہونا ناگزیر ہے لہذا سرکاری اراضیات کی تفصیلات حاصل کرنے اور سرکاری زمینات پر سے غیر قانونی قابضین کو برخواست کرنے اور حکومت ضرورت کی تکمیل کیلئے اراضی کی نشاندہی اور زائد اراضی کو فروخت کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے عمارتیں تعمیر کیلئے تحصیلدار راست طور پر اراضیات کا معائنہ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر کنڈل رائو، سی ای او سرینواس چاری و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔