لکھنؤ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے وزیر ریاست یوپی اعظم خان نے آج کہا کہ سماج کے کمزور اور غریب طبقات کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے ان سے جھاڑو بھی چھین لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب تماشہ ہے، ملک کا ماحول غریبوں کی فکر ہی نہیں کرتا۔ ان کے ساتھ سخت ناانصافی کی جارہی ہے۔ مودی کے پسندیدہ پراجیکٹ ’’سوچھ بھارت‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے منہ سے ان کا نوالہ بھی چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ سارے دکھاوے کے کام سماج کو اور بھی دُکھی کرنے والے ہیں‘‘۔ اعظم خاں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو تاریخ معاف نہیں کرے گی ، اگر ملک کا حکمراں ’’کمینہ دل‘‘ رکھتا ہو، 125 کروڑ عوام کے لئے کوئی اچھا کام نہیں کرسکتا۔