غریبوں کو سود سے بچانے اجتماعی جدوجہد ناگزیر

مدہول /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سود ایک بدترین لعنت ہی نہیں ایک ناسور ہے ۔ جس سے غریب مسلمانوں کی معاشی حالت ابتر ہو رہی ہے اور مسلمان زوال کی طرف جارہے ہیں ۔ سود سے تمام لوگوں کو بچنا ناگزیر ہے اور جو معاشہ میں مالدار ہیں ایسے افراد غریبوں کو سود سے بچانے کیلئے اجتماعی جدوجہد کرنا بھی ضروری ہے ۔ اس بات کا اظہار مہمان خصوصی جناب عادل محمد ایچ این جی او چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ نے سوسائٹی فار پرمیشن آف اگریکلچر حیدرآباد کی ج انب سے غریب کسانوں میں 90 ہزار روپئے بلاسودی قرض فراہمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے سوسائٹی فار پرمیشن آر اگریکلچر کا اقدام قابل مبارک ہے ۔ مذکورہ سوسائٹی کے کام سے متاثر ہوکر ایچ ایس جی او کی جانب سے مالی امداد دی گئی اور آئندہ بھی اس سوسائٹی کا تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں مالدار حضرات سے کہ وہ بھی اس کارخیر میں حصہ لیں اور مسلمانوں کی مدد کریں چونکہ اسلام کچھ حقوق بھی متعین کرتا ہے ۔ جناب ڈاکٹر ایم اے رحمن صدر سوسائٹی فار پرمیشن آف اگریکلچر حیدرآباد نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مو مسلمان سود پر قرض حاصل کرکے اپنی زراعت کرتے ہیں ایسی زراعت میں اللہ کی مدد ختم ہوجاتی ہے اور زراعت میں کاروبار میں نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ دوسری قوموں میں سود کو برا نہیں سمجھا جاتا جس کی وجہ سے سینکڑوں کسان قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں لیکن اسلام نے ایسے قرض سے دور رہنے کی تلقین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی کا مقصد صرف غریب کسانوں کو سود سے محفوظ رکھنا ہے اور سوسائٹی کو افراد کی خدمت اور مالی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ جناب تجمل احمد کوآرڈینیٹر سوسائٹی مدہول کے تعاون اور ان کی دلچسپی کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوا ۔ اس طرح دیگر افراد بھی سوسائٹی کا تعاون کرسکتے ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد عثمان سکریٹری سوسائٹی فار پرمیشن آف اگریکلچر حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدہول شہر میں آج ج ملہ 9 کسانوں میں فی کس 10 ہزار روپئے کے چیکس جملہ 90 ہزار روپئے جس میں 8 مسلمانوں میں ایک غیر مسلم کسان کو دئے گئے ۔ جناب تجمل احمد ایچ این جی او ضلع کنوینر عادل آباد کوآرڈینیٹر سوسائٹی فار پرمیشن آف اگریکلچر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدہول کے غڑیب کسانوں کو سود سے بچانے کیلئے بلاسودی قرض مدہول کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اس اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے غریب کسانوں کی مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اسمعیل جناب محمد مجیب احمد کوآرڈینیٹر سوسائٹی اے آر پی فارم جناب سید یوسف انصاری فارمر جناب مفتی رئیس الدین جناب تجمل احمد جناب محمد عبدالخالق ، جناب منظور احمد جناب بشیر احمد ، جناب محمد احمد الدین ، جناب کلیم الدین ، جناب محمود احمد ، جناب عبدالمتار دہے گاؤں کے علاوہ کسان موجود تھے ۔