غریبوں کو رہائشی اراضی دینے کا مطالبہ

آرمور میں سی پی ایم کا احتجاج، پولیس کے ساتھ دھکم پیل
آرمور /25جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں سی پی آئی ایم پارٹی کا راستہ روکو احتجاج و ریالی اور نائب تحصیلدار کو یادداشت حوالے کی گئی۔تفصیلات کے بموجب سی پی آئی ایم قائدین پی وینکٹیش اور ایلیا اور دیگر نے حکومت اور عہدیداروں سے با رہا نما ئندگی کر تے ہوئے غریب بے گھر افراد کیلئے رہائشی اراضی دینے کا مطالبہ کیا اور دو ماہ قبل زراعت نگ یانم گٹہ کے قریب واقع حکومتی اراضی غریب بے گھر مسلم اور غیر مسلم افراد نے یہاں جھونپڑیاں وغیرہ ڈالکر گزر بسر کر رہے تھے اس طرح ریوینیو عہدیدار محکمہ پولیس کی مدد سے ان اراضی مکانوں کا صفایہ کر دیا اسے ڈھا دیا ،اس کے بر عکس انکا پور دیہات میں ایک وڈلا رمیش نامی غریب شخص ایریگیشن اراضی پر چھوٹی سی جھونپڑی ڈالکر زندگی بسر کر رہا تھا جس پر انکاپور ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ذمہ داروں مداخلت پر سی پی آئی ایم وینکٹیش ایلیا نے اس غریب وڈلا رمیش کی مدد کرنے پر انکاپور وی ڈی سی قائدین نے ان دو سی پی آئی قائدین پر حملہ کر تے ہوئے انہیں تقریبا دو گھنٹے قید کر دیا گیا اس طرح کمیونسٹ پارٹی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آرمور بس اسٹانڈ کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا گیا اور تحصیلدار دفتر تک ریالی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پولیس اور سی پی آئی ایم قائدین دھکم دھکی ہوئی اور وینکٹیش کو حراست لینے پر پولیس کی گاڑی کا گھیرائو کیا گیا جس پر مجبوراایس ایچ او راگھا ویندر کے کہنے پر کمیونسٹ قائد وینکٹیش کو چھوڈدیا گیا اس طرح نائب تحصیلدار آرمور کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کو رد کر تے ہوئے انکا پور وی ڈی سی کے قائدین پر سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور زراعت نگر یا نم گٹہ آرمور کی حکومتی اراضی پر گڑسیاں ڈالکر گزر بسر کر نے والے غریب افراد کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر کمیونسٹ قائدین سجاتا ،منا بی، سدھاکر، ونئے ،گنگادھراور دیگر موجود تھے۔