محبوب نگر ۔ 23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) احمد ہارون رشید سکریٹری مدینہ پبلک لائبریری‘ غالب ہال وحقوکٹورین ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 23 اپریل 2016ء بروز ہفتہ بعد مغرب تا عشاء بمقام غالب ہال لائبریری مدینہ مسجد محبوب نگر ایک سمینار ’’ شاعر مغرب ولیم شیکسپیئر کی شان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا منظوم خراج عقیدت منعقد کیا جارہا ہے ۔ ولیم شیکسپیئر کی 400سالہ صدی تقاریب کے ضمن میں اس سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ سمینار کی صدارت صادق علی فریدی کریں گے ۔ سمینار کو جناب بھانو پرنسپل اسکالرس کالج ‘ عابد حسین ہاشمی کرسپانڈنٹ کریسنٹ اسکول ‘ افضل خان کرسپانڈنٹ حراء ماڈل اسکول ‘ ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج ‘ ڈاکٹر وحید شاہ نور ‘ عبدالہادی ایڈوکیٹ کے علاوہ ہارون رشید ایڈوکیٹ بھی مخاطب کریں گے ۔ عومان بن احمد ماہر سکریٹری ایکسپرٹ و دیگر طلبہ بھی اظہار خیال کریں گے ۔ بعد ازاں حلیم بابر صدر بزم کہکشاں کی نگرانی میں ایک غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ تمام علم دوست احباب و طلبہ سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔