محبوب نگر /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیتہ الحفاظ ضلع محبوب نگر نے عید گفٹ پیاکیج کی تقسیم کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ اس سال مستحقین میں تقسیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ یہ پیاکیج 5 کیلو باریک چاول ، آدھا کیلو دال ، آدھا کیلو املی ، آدھا کیلو کھجور ، آدھا کیلو سوئیاں ، آدھا کیلو شکر ، مغزیات و دیگر اشیاء پر مشتمل ہے ۔ ایک پیاکیج کیلئے 500 روپئے درکار ہیں ۔ آپ اپنی عید کی خوشیوں میں مستحقین بیواؤں ، غروں اور ناداروں کو بھی شریک کئے ۔ اپنے عطیات ، صدقات ، زکوۃ عطیات سے تعوان فرمائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440361200/ 9908424786 پر ربط کریں ۔