عید پر گاؤ کشی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

ضلع کلکٹر نظام آباد ستیہ نارائنا کا اظہار خیال
کاماریڈی :31؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر گائو کشی کرنے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے کہا کہ 2؍ ستمبر کے روز عیدالاضحی ہے اور اس دن گائوکشی اور امتناع عائد کیا گیا ہے ۔قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیہاتوں سے منتقل کرنے اور غیر مجاز طریقہ سے جانوروں کو منتقل کرنے مسلخ کو پہنچایا جارہا ہے ۔ لاریوں میں 6 سے زائد جانورمنتقل کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے دستور ہند کے آرٹیکل 48 ، 1977 ء آندھرا پردیش کے قانون کے مطابق گائوکشی پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ جانوروں کے تحفظ اور اس کے حقوق کی عمل آوری کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارورائی کرنے گائے اور بچھڑے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے دونوں جرم کے مرتکب ہوں گے ۔دیہی سطح پر اس بارے میں شعور بیدا ر کیا جارہا ہے ۔ بازاروں میں مائیک کے ذریعہ ، باجہ بجاکر بتایا جارہا ہے۔گائے فروخت کرنے والے کے پاس لازمی طور پر سرٹیفکٹ کا ہونا ضروری ہے ۔ میونسپل کونسل اور پولیس کے عہدیدار پیکٹس قائم کئے گئے ہیں پولیس عہدیداروں نے اس خصوص میں عوام کو شعور بیدار کیا ہے لہذا اس خصوص میں قواعد کی خلاف ورزی نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔