عید و تہوار مل جل کر منانے کی خواہش

آمنگل یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان المبارک و بونال تہوار کے پیش نظر منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس میں مسلم ہندو بھائیوں سے عید و تہوار کو بھائی چارگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ۔ جناب عبدالوحید اقلیتی صدر و قائد کانگریس حلقہ اسمبلی کلواکرتی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے پانچ منڈلس آمنگل ویلدنڈہ ، ماڑگل تلکنڈہ پلی کلواکرتی ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے ۔ یہاں کے رہنے والے مسلم اور ہندو ایک دوسرے کی عید و تہوار میں شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں اور خوشیاں بانٹ لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اکثر خواتین و حضرات رات کے اوقات میں خریداری کرتے ہیں ۔ اسی لئے رمضان المبارک کے پیش نظر دوکانات کو رات دیر گئے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے محکمہ پولیس سے اپیل کی ۔ انہوں نے محکمہ برقی اور بلدی عہدیداروں سے ماہ رمضان المبارک میں بلا وقفہ برقی سربراہی کرنے اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی خواہش کی ۔ امن کمیٹی اجلاس میں سب انسپکٹر آف پولیس کلواکرتی مسٹر ویرا بابو کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے قائدین مولانا عبدالماجد حسامی ، جناب مقبول ، جناب مسعود جناب شاہد کونسلر ، جناب عبدالرحمن جرنلسٹ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔