عید میلادالنبیؐ مبارک ’’سیاست ٹی وی‘‘ سے متعلق قارئین کیلئے خوشخبری

رحمۃ اللعالمینؐ اور وجہ تخلیق کائینات احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی میلاد کے موقع پر مسلمانان عالم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپؐ کی ولادت باسعادت نے عرب میں کفر و جہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ کیا اور عربوں کو دنیا کی قیادت نصیب کی۔ رحمۃ اللعالمین ؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیئے کہ آپؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں اختیار کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپؐ کے اسوہ حسنہ کے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن نہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جہاں کہیں اپنی اطاعت کا حکم دیا ساتھ ہی خاتم النبینؐ کی اطاعت کو لازمی قرار دیا۔ ایک مقام پر اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ جس نے رسولؐ کی اطاعت کی گویا اُس نے اللہ کی اطاعت کی۔ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ہمیں خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ ہمارا کوئی بھی عمل شریعت کے دائرہ کے باہر نہ ہو۔ اس بابرکت گھڑی میں ہماری ذمہ داری ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیام کو دیگر ابنائے وطن تک پہنچائیں جو کہ ہمارا فریضہ بھی ہے۔ جشن رحمۃ اللعالمینؐ کے اس مقدس موقع پر میں قارئین ’سیاست‘ کو خوشخبری دیتے ہوئے مسرت محسوس کررہا ہوں کہ ’’سیاست ٹی وی ‘‘ اب عوام کے مشاہدے کیلئے باآسانی دستیاب رہے گا۔ جشن آمد مصطفی کے اس مبارک موقع پر ’’ سیاست ٹی وی ‘‘ کو hathw@y کے چینل نمبر 279 پر دیکھے جانے کی خوشخبری ملی ہے جو یقیناً قارئین ’سیاست‘ اور ناظرین ’’ سیاست ٹی وی ‘‘ کیلئے مسرت کا لمحہ ہے۔’’سیاست ٹی وی ‘‘ کوجملہ 8 کیبل نیٹ ورکس پردیکھا جاسکتا ہے جن میںHDS(262) ، SSC(513) ، S چینل ڈیجیٹل ظہیرآباد (338) ، COWA(513) ، inspire دہلی (536) ،DEN بیدر(882) ۔ Asianet(193) اور ChoiceTV(23) شامل ہیں۔
زاہد علی خاں