ہنمکنڈہ ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس اقلیتی قائد شیخ احمد مسیح الدین کے زیرصدارت عید ملاپ پروگرام بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقد کیا گیا اس عید ملاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ورنگل ایسٹ محترمہ کونڈا سریکھا نے شرکت کی جبکہ شہ نشین پر محمد فیض الدین ، محمد صادق ، محمد یعقوب پاشاہ تمام سابقہ کارپوریٹرس اور سید احمد ، محمد احمد خان ، محمد اکرم اور محمد ذاکر ایل بی نگر ، غلام سرور منان ، فصیح اللہ شکیل صدر مسجد مدراس منڈی بازار ورنگل ، گپتا صدر پجاری کالی مندر ، سابقہ مارکٹ چیرمین رمیش بابو ، سابقہ ڈپٹی مسٹر اماٹی رویندر موجود تھے ۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے لوگ ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی ، موجود تھے ۔