تانڈور پیٹ 2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل شام اسٹیشن بازار میں واقع شادی خانہ صمد فنکشن ہال میں عید ملاپ تقریب منعقد ہوئی ویلفیر پارٹی آف انڈیا ڈبلیو پی ایم کے صدر جناب ملک محتصم خان نے صدارت کی ۔ مقامی رکن اسمبلی تانڈور ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ اسٹیٹ مہمان خصوصی تھے۔ مسرس محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ضلع رنگا ریڈی،خورشید حسین صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور ایم اے روف ٹی آر ایس لیڈر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ نے تانڈور کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ رمضان ایک پوتر (پاک) مہینہ اسلام نے مسلمانوں کو دیا جس میں 30 روزے رہ کر روح کی پاکیزگی اور ضبط نفس اور خواہشات پر کنٹرول کرنا سیکھ لیتے ہیں۔ یہ تربیت سال بھر چلنی چاہئے ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عید ملاپ کے جلسہ فرقہ وارانہ یکجہتی میں فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے انہو ںنے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر نے تمام ضلع کلکٹروں کو سرکاری سطح پر افطار پارٹی ترتیب دینے کی ہدایت دی تھی جناب ملک محتصم خاں صدر ڈبلیو پی اے تلنگانہ و اے پی نے کہا کہ قرآن کا پیغام ساری انسانیت کیلئے ہے اسلام ساری انسانوں کیلئے ایک ضابطہ حیات بن کر آیا ہے بنی نوع انسان کی خدمت کا حکم سب ہی مذاہب میں عیاں ہے اس تقریب میں شری وجئے کمار ہیڈ پجاری کالیکا دیوی ٹمپل نے اسلام کو ایک پاک و صاف مذہب قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے تمام لوگ ایکہی انسان آدم کی اولاد ہیں ۔ شرکاء میں گویند راو تحصیلدار، سید کمال اطہر، اور پرکاش سونامی ماروڑآی منچ وغیرہ شامل ہیں سراج صمدانی امیر جماعت اسلامی تانڈو رنے کارروائی کی ۔