عیدگاہ میر عالم پر 9 اور 10 فروری کو دو روزہ ریاستی سنی اجتماع

وسیع تر انتظامات ، بیرونی و مقامی علماء کرام کی شرکت ، مولانا سید حامد حسین حسان فاروقی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔6فبروری(سیاست نیوز) عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے دوروزہ مجوزہ ریاستی اجتماع کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے مولانا سید حامد حسین حسان فاورقی نے کہاکہ 9اور 10جنوری کو عید گاہ میرعالم میںدوروزہ عظیم الشان ریاستی سنی اجتماع کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے ۔ جس میں ہزارو ں کی تعداد میںنہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاست تلنگانہ او رآندھرا کے مختلف اضلاع سے بھی لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔آج یہاں عید گاہ میرعالم کے وسیع وعریض میدان پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید حامد حسین حسان فاروقی نے کہاکہ جلسہ گاہ میںانتظامات کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تین سو سے زائد والینٹرس اس کام پر مامور کئے جارہے ہیں‘ جو جلسہ گاہ میںشرکت کی غرض سے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کریں گے۔ مولانا نے بتایا کہ وضو کے لئے وافر مقدار میںپانی کا انتظام کیاجارہا ہے ۔ اس کے علاوہ عید گاہ میرعالم میں دو روزہ سنی اجتماع کے موقع پر صفائی کا خاص خیال بھی رکھا جائے گا۔مولانا حسان فاروقی نے بتایا کہ اجتماعی کا افتتاح پیرطریقت حضرت سید شاہ اسمعیل پیر حسینی قادری کے دعائیہ کلمات سے ہوگا جبکہ ڈاکر طیب حسین طلحہ فاروقی قرات کلام پاک سنائیں گے اور مولانا عبدالعزیز قادری شرقی قصیدہ بردہ شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس اجتماع میںبیرونی ومقامی علماء کرام ومبلغین سنی دعوت اسلامی ‘ مولانا محمد شاکر علی نوری ( امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی)‘ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید علیم اشرف جائیسی ‘ مولانا پروفیسر ڈاکٹر مصطفی شریف‘ مولانا سید امین القادری( مالیگائوں)‘ مولانا مفتی سید ضیاالدین نقشبندی‘ مولانا سید رضوان پاشاہ قادری‘ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ‘ مفتی نعیم الدین نعیمی ‘ مولانا محمد صادق رضوی( ممبئی) مولانا الحاج رضوان خان قادری( ممبئی)‘مولانا مہتاب چشتی ‘ مولانا محمد صادق رضوی ( ممبئی)اور دیگر ملک او رملت اسلامیہ کے سلگتے ہوئے مسائل پر بصیرت افروز خطاب کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں مولانا الحاج رضوان خان قادری ‘ الحاج مرزا عاف الدین بیگ قادری‘ مولانا سید معین الدین چشتی بھی نعت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ اس موقع مرزا عارف اللہ بیگ قادری‘مولاناحافظ عرفان قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔