عیدگاہوں کے انتظامات کا جائزہ

کریم نگر ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ایس اے محسن صدر وقف بورڈ کریم نگر کی قیادت میں ایک وفد کریم نگر کے تمام عیدگاہوں ، عیدگاہ صالح نگر ، عیدگاہ چنتہ کنٹہ ( جدید عیدگاہ ) ، عید گاہ احمد ڈیم کنٹہ کا دورہ کیا جس میں میئر کریم نگر سردار رویندر سنگھ ، جناب عارف احمد ، فلور لیڈر جناب برنالہ سرکانت ، جناب کرشنا ، جناب ماجد حسین کارپوریٹر ، جناب ابو جانی کوآپشن ممبر ، جناب سراج ڈائرکٹر وقف بورڈ ، جناب میر شوکت علی ٹی آر ایس لیڈر ساتھ تھے ۔ سردار رویندر سنگھ میئر کریم نگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ متعلقہ عہدیداروں کو اچھے انتظامات کی ہدایت دی ۔ جناب محمد عارف احمد فلور لیڈر شخصی طور پر انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ جناب رویندر سنگھ ، عارف احمد اور وقف بورڈ صدر محسن نے مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دی ۔ اور بہتر انتظامات کا تیقن دیا ۔