مریال گوڑہ میں شرمناک واقعہ ‘ ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس
مریال گوڑہ ۔ 2؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماں باپ اپنی اولاد کے لئے بہت بڑی نعمت سمجھی جاتی ہے ۔ بچوں کی پرورش کے لئے ماں باپ جان توڑ محنت کر کے بچوں کی روزی کی فکر میں دن رات ایک کردیتے ہیں ۔ اولاد کی خوشی اور ترقی کے لئے ماں باپ ہر لمحہ فکر میں رہتے ہیں ۔ اس کے برعکس مریال گوڑہ کے رہنے والا شخص راجو کرشنا اپنی بیٹی کو اپنی عیاشی کے لئے فروخت کر کے پیسہ حاصل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجو نے چند سال پہلے کرشنا ڈسٹرکٹ سے روزگار کی تلاش میں مریال گوڑہ پہنچا ۔ مریال گوڑہ میں ایک بدچلن عورت سے اس کے تعلقات بنے وہ اسی عورت کے ساتھ رہا کرتا تھا ۔ اس عورت سے جبراً پیسوں کا مطالبہ کرتا اپنی خواہشات کی تکمیل کرتا آ رہا تھا ۔ اس عورت نے پیسوں کا لالچ دے کر اس کی بیٹی کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا ۔ اس ضمن میں پون جوہر نے 15 ہزار کے عوض میں اس لڑکی کو خرید کر فحاشی کا م انجام دیتے رہے ۔ وہ شخص پیسہ پورا نہ دینے پر دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور لڑکی نے وہاں سے ایک لاری ڈرائیور کے ساتھ گوا فرار ہونے میں کامیاب رہی ۔ اور یہی باپ نے لڑکی کے اغواء ہونے کی شکایت پولیس میں درج کروائی ۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے لئے چار ٹیموں کو تشکیل دی اور اس کیس کو پورا کرتے ہوئے اصل مجرم باپ میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ اور ساری تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا ۔ مریا ل گوڑہ ڈی ایس پی I ٹاؤن سی آئی II ٹاؤن سی سی آئی نے مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ۔